امریکا اب ایران کیخلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا:امریکی اخبار کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو آگاہ کر دیا ہے کہ جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو براہِ راست نشانہ نہیں بنایا جاتا، امریکا ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع نہیں کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ موجودہ کشیدگی کا سفارتی حل تلاش کرنے کو ترجیح دے رہی ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کو مزید وسعت دینے کی خواہش مند نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر فوجی کارروائی کے بجائے مذاکرات اور سیاسی پیش رفت کے ذریعے تنازع کے خاتمے کے حامی ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وائٹ ہاؤس کا مؤقف ہے کہ اگر امریکی افواج پر مہلک حملہ نہیں ہوتا تو واشنگٹن وسیع پیمانے پر نئی فوجی کارروائی سے گریز کرے گا، جبکہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اور لبنان جنگ بندی کے نفاذ پر متفق ہو گئے :امریکہ کا اعلان