مہوش حیات کا نیا رو پ سا منے آ گیا۔۔تصویریں شیئر

Jun 04, 2021 | 17:51:PM
مہوش حیات کا نیا رو پ سا منے آ گیا۔۔تصویریں شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے روپ میں تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو حیرت زدہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹا گرام پر نئی تصویریں اور اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں پہچانا نہیں جا رہا کہ یہ ہی مہوش حیات ہیں۔ نئی تصویریں اور ان پر لکھا گیا کیپشن دونوں ہی سو شل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

سیاہ لباس اور سیاہ ہی ماسک سے اپنا چہرا چھپائے ہوئے مہوش حیات نے ہرے دوپٹے سے حجاب کیا ہوا ہے، پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی نہیں پہچان سکتا کہ وہ مہوش حیات ہیں۔
مہوش نے تصویروں کے کیپشن میں پنجابی زبان میں اپنی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے اِنہیں قاتل قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اودے قاتل نین نشیلے نے۔

سو شل میڈیا صا رفین جی بھر کے ان کی تعریف اور کچھ مدا ح تنقید بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ وماڈل جیاعلی کا شا دی کے بعد پہلا انٹر ویو ۔۔شوہر سے متعلق اہم انکشاف