اداکارہ وماڈل جیاعلی کا شا دی کے بعد پہلا انٹر ویو ۔۔شوہر سے متعلق اہم انکشاف

Jun 03, 2021 | 19:55:PM
اداکارہ وماڈل جیاعلی کا شا دی کے بعد پہلا انٹر ویو ۔۔شوہر سے متعلق اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ وماڈل جیاعلی نے حال ہی میں ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور پی ٹی آئی کارکن عمران ادریس سے شادی کی، 48 سالہ اداکارہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات کے علاوہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایک خصوصی انٹرویو میں جیا نے انکشاف کیا کہ عمران ادریس ان سے 5 سال چھوٹے ہیں اس لیے کسی بھی چیز کو ایشو مت بنا یا جا ئے۔میں نے دیر سے شا دی کی ہے ۔یہ کہیں نہیں کہا گیا کہ آپ سو لہ سا ل کی عمر میں شا دی کر سکتے ہیں یا سا ٹھ سا ل کی عمر میں شا دی نہیں کر سکتے ہیں۔یہ اللہ کی مر ضی ہے کہ کب او ر کس سے شا دی ہو جا ئے۔
عمران ادریس نے کہا کہ را ستے اللہ تعا لیٰ نے ہی بنانے ہو تے ہیں۔راستے کھلتے گئے اور ہم نے شا دی کر لی ۔میں ڈھونڈ رہا تھا کہ ایسا انسان ملے جو جیسا باہر سے ہے ویسا ہی اندر سے ہو ۔مجھے یہ سب کچھ جیا میں نظر آیا۔یہ دل کی بہت ہی اچھی ہیں۔میں جیا کے متعلق زیا دہ نہیں جا نتا تھا لیکن ان میں جو چا ہتا تھا وہ پا لیا۔اب میں وا پس پا کستان آنا چا ہتا ہو ں ۔باہر تو بہت کام کر لیا اب اپنے ملک کے لئے کچھ کر نا چا ہتا ہو ں ۔ایک سو ا ل کے جواب میں عمران ادریس نے بتا یا کہ تحریک انصا ف میں کسی عہدے کا طلبگار تھا نہ رہونگا۔

یہ بھی پڑھیں:سونیا حسین کی مادھوری سے مشا بہت کے بعد شاہ رخ کےہمشکل نے سوشل میڈیا صارفین کو چکرا کے رکھ دیا