سونا مزیدہزاروں روپے مہنگا،نئی فی تولہ قیمت جان کرہوش اڑجائیں

Feb 04, 2026 | 12:49:PM
سونا مزیدہزاروں روپے مہنگا،نئی فی تولہ قیمت جان کرہوش اڑجائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی مزید مہنگاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 148 ڈالر مہنگا ہوکر 5064 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 14 ہزار 800 روپے مزید مہنگا ہوگیاجس کے بعد ایک تولہ سونا 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے پر پہنچ گیاہے۔


دس گرام سونا 12 ہزار 689 روپے مہنگاہواہے جس کے بعددس گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیلی کے حوالے سے قوانین میں ترامیم
دوسری طرف ایک تولہ چاندی 109 روپے کے اضافے سے 9255 روپے پر پہنچ گئی ہے۔