ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیلی کے حوالے سے قوانین میں ترامیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیلی کے حوالے سے قوانین میں ترامیم کردی گئیں۔
ٹریفک پولیس کے یونیفارم اورپیٹرن کے حوالے سے2026یونیفارم ریگولیشنز ترامیم جاری کردی گئی ہیں جس کے تحت ٹریفک پولیس پنجاب کی یونیفارم 3مرحلوں میں تبدیل کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں لاہور کی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائےگا،دوسرےمرحلےمیں فیصل آباد ،ملتان،گوجرانوالہ اورراولپنڈی ریجنزکایونیفارم تبدیل کیاجائیگا جبکہ تیسرےمرحلےمیں پنجاب کےدیگراضلاع میں ٹریفک پولیس کایونیفارم تبدیل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ ؛ صارفین سے بجلی کی خریداری کا نیا ٹیرف نافذ
ٹریفک حکام کے مطابق لاہور میں رواں ماہ یونیفارم کی خریداری کرکے استعمال یقینی بنایا جائےگا،رواں مالی سال میں دیگر بڑے شہروں میں نئے یونیفارم کانفاذ کیا جائےگا جبکہ اگلے مالی سال کے دوران پورے پنجاب میں یونیفارم تبدیل کردیا جائے گا۔
سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراپنی تعیناتی کے آخری روزسٹینڈنگ آرڈرجاری کرگئے،گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے یونیفارم تبدیلی کی منظوری دی گئی تھی۔