نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ ؛ صارفین سے بجلی کی خریداری کا نیا ٹیرف نافذ

Feb 04, 2026 | 12:24:PM
نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ ؛ صارفین سے بجلی کی خریداری کا نیا ٹیرف نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپراء)لیسکونے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین سے بجلی کی خریداری کا نیا ٹیرف نافذکردیا۔

کمپنی کے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پچیس روپے بتیس پیسے فی یونٹ کے حساب سے کریڈٹ دینے کے لئے کسٹمر سروسز ڈائریکٹر کو مراسلہ بھجوا دیا۔
لیسکو نے نیپرا کی جانب سے منظور ہونیوالے ٹیرف کے مطابق بلنگ کی ہدایت کر دی ہے اوررواں ماہ سے صارفین کے ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس پر 25 روپے بتیس پیسے پر کریڈٹ دیا جائیگا۔
نیپرا نے سولر صارفین سے بجلی کی قیمت خریداری میں مزید کمی کی تھی اورٹیرف میں کمی کر کے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو مراسلہ بھجوایا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

مراسلے کی روشنی میں نئے ٹیرف کا نفاذ کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،ایکسپورٹ یونٹ کی خریداری کا ٹیرف چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ کم کیاگیاہے۔