محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پاکستان میں یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے،18فروری کی شام چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے،چاند کی پیدائش 17 فروری 2026 کو شام 5 بجکر1 منٹ پر ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 18 فروری کو چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی،کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بجکر 25 منٹ ہے جبکہ کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی ایچ اے لاہورکے رہائشیوں کیلئے بسنت پر بڑا فیصلہ آگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتا ہے۔