ڈی ایچ اے  لاہورکے رہائشیوں کیلئے بسنت پر بڑا فیصلہ آگیا

Feb 04, 2026 | 10:03:AM
ڈی ایچ اے  لاہورکے رہائشیوں کیلئے بسنت پر بڑا فیصلہ آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب)ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی لاہورکے رہائشیوں کے لئے بسنت پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
ڈی ایچ اے لاہور کے رہائشیوں کو گھروں کی چھتوں پر پتنگ بازی کی اجازت دے دی گئی،اس سے قبل ڈی ایچ اے نے فیز نائن پرزم میں بسنت فیسٹیول کی اجازت دے رکھی تھی۔
رہائشیوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے نے رہائشیوں کو اجازت کی صورت میں بڑا تحفہ دےدیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں2 تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن بھی جاری
پتنگ بازی حکومت پنجاب کے ایس او پیز کے مطابق ہوگی اورڈی ایچ اے کڑی نگرانی یقینی بنائے گا،اب ڈی ایچ اے کے رہائشی چھ سات اور آٹھ فروری کو گھروں کی چھتوں پر بسنت مناسکیں گے۔