پنجاب میں2 تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن بھی جاری

Feb 04, 2026 | 09:19:AM
پنجاب میں2 تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن بھی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے 2 تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب حکومت نے 6 اور 7 فروری 2026 کو عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
جمعہ اور ہفتہ 6،7 فروری کو صوبہ پنجاب میں سرکاری تعطیل ہو گی، پنجاب میں پانچ فروری کو کشمیر ڈے اور 8 فروری کو اتوار کی چھٹی ہو گی اس طرح عوام چار چھٹیوں سے مستفید ہو ں گے۔


محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے دو چھٹیوں 6 اور7فروری کی چھٹیوں کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر دو دن بند رہیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:یونان کے قریب سمندر میں مہاجرین کی کشتی حادثے کا شکار،14 جان سے گئے
عوامی تعطیلات کا اطلاق پورے صوبہ پنجاب میں ہو گا، پنجاب حکومت نے یوم کشمیر پر عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔