قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

Dec 04, 2023 | 13:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی بچوں کیساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے معذرت کرنے والے قومی سپیڈ سٹار بولر حارث رؤف کی بچوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ویڈیو میں حارث رؤف بچوں کے ساتھ ٹیپ بال کھیلتے نظر آئے، ننھے پرستاروں کی اپنے ہیرو کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا، ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتی نظر آئیں، بچوں کی جانب سے قومی ہیرو کو دیسی مرغیوں کے انڈے تحفے کے طور پر دیئے گئے۔