شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Dec 03, 2023 | 20:47:PM
شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: شعیب ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار چوکے مکمل ہوگئے، وہ 1000 ٹی ٹوئنٹی چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔شعیب ملک نے آج قومی ٹی ٹوئنٹی میں سیالکوٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے  راولپنڈی کے خلاف 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے اور اہم سنگ میل عبور کیا۔ 
پاکستانی آل راؤنڈر یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں، شعیب ملک نے 482 اننگز میں ایک ہزار چوکے مکمل کئے ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے 400چھکے بھی مکمل کرلئے، وہ چار سو چھکے لگانے والے بھی پہلے پاکستانی ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرچکےہیں،  وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، ان سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سنگ میل عبور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی