سعودی عرب میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان

Dec 03, 2023 | 20:23:PM
سعودی عرب میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سعودی حکام نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ پیر کے روز مملکت میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے یہ الرٹ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے حوالے سے جاری کیا ۔سعودی حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے خبر دار رہیں اور ممکنہ سیلابی علاقوں کی طرف نہ جائیں۔ نیز کھلے پانی میں تیرنے کی کوشش نہ کریں۔مکہ مکرمہ میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
 علاوہ ازیں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بتایا گیا ہے۔ مکہ کے علاوہ الجموم ، بحراح، طائف ، ادھم ، العردیات، میسان ، الکامیل، الیث اور القنفودہ کے حوالے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اسی طرح مدینہ ریجن میں ینبو، اور بدر کے ساتھ ساتھ الباحا ، حائل، تبوک، الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں کے لیے بھی ایسی ہی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کیخلاف ایک اور مقدمہ درج، الزام جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے