بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنیوالے 6وکلا نام فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) تحریک انصاف کے بانی سے کل اڈیالہ جیل میں پارٹی وکلاء کی ملاقات کا دن ہے ۔ا ن سےملاقات کے لیے 6ناموں کو فائنل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانیوالے وکیلوں میں سلمان اکرم راجہ ، بیرسٹر سلمان صفدر اور نیاز اللہ نیازی کے نام شامل ہیں ۔ ان وکلا کے علاوہ
اویس یونس چودھری ، ظہیر عباس اور شمس کیانی کے نام بھی کل ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:محمدسراج نے انگلینڈ کے پرخچے اڑا دیئے،اینڈرسن-ٹنڈولکرٹرافی2.2ے برابر