محمدسراج نے انگلینڈ کے پرخچے اڑا دیئے،اینڈرسن-ٹنڈولکرٹرافی2.2ے برابر 

Aug 04, 2025 | 17:57:PM
محمدسراج نے انگلینڈ کے پرخچے اڑا دیئے،اینڈرسن-ٹنڈولکرٹرافی2.2ے برابر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی کرکٹ ٹیم  نے فاسٹ بالر محمد سراج اور پرسدھ کرشنا  کی خطرناک گیندبازی کی بدولت 5ویں ٹیسٹ میچ کے آخری روز پہلے سیشن میں انگلینڈ کو دوسری اننگز میں367 رنز پر آؤٹ کر کے مقابلہ6 رنز سے جیت لیااور بھارت نے 5میچوں کی سیریز2.2ے برابر کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے بالر محمد سراج نے دوسری اننگ میں5وکٹ لئے جبکہ پرسدھ کرشنا نے4 وکٹ لئے۔ بھارتی بالر نے اوول ٹیسٹ کے آخری دن4 وکٹ لے کر6رن سے میچ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے  5میچوں پر مشتمل اینڈرسن-ٹنڈولکرٹرافی کو بھی 2.2ے برابر کر دیا۔اس شاندار جیت کے اصل ہیرومحمد سراج نے دوسری اننگز میں ۵؍ وکٹ لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور بھارت کو ایک سنسنی خیز فتح دلائی۔ پیر کو میچ کے آخری دن انگلینڈ کو جیت کے لیے صرف35رن درکار تھے اور اس کے4وکٹ باقی تھے، لیکن سراج نے3وکٹ حاصل کرکے ٹیم انڈیا کی  جیت کویقینی بنا دیا۔انگلینڈ نے اتوار  کے اسکور339رن پر6 وکٹ  کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ پیر کی  صبح سیشن میں، 78ویں اوور کی تیسری گیند پر محمد سراج نے جیمی اسمتھ  کو 2 رن پر دھرو جوریل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر بھارت کو7ویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد سراج نے جیمی اوورٹن کو 9 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کےفتح کے مزید قریب پہنچا دیا۔اس کے بعد پرسدھ کرشنا نے جوش ٹنگ کو صفر پر بولڈ کر کے 9ویں کامیابی دلائی۔ پھر 86ویں اوور کی پہلی گیند پر محمد سراج نے ایٹکنسن کا آف اسٹمپ اکھاڑ دیا  اور بھارت نے انگلینڈ کو367رن  کے اسکور پر آل آؤٹ کر کے یہ می6رن سے جیت لیا۔اس طرح ہندوستان نے5 میچوں کی سیریز2.2ے برابر کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:سہ فریقی سیریز: شارجہ اسٹیڈیم میں افغان شائقین کو کنٹرول کرنے کیلئے نئی حکمت تیار