سال کا پہلا چاند گرہن آج ، پاکستان میں دیکھا جا سکے گا

Mar 03, 2026 | 11:46:AM
 سال کا پہلا چاند گرہن آج ، پاکستان میں دیکھا جا سکے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا، جس کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بجکر 44 منٹ پر ہوگا، دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا، شام 4 بجکر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگا۔

چاند گرہن شام 4 بجکر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، شام 5 بجکر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔

 شام 6 بجکر 17 منٹ پر جزوی گرہن کا اختتام ہوگا اور پھر رات 7 بجکر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

پاکستان میں چاند طلوع ہونے کے وقت گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا۔

اس کے علاوہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فرانس نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا