سندھ ہائیکورٹ کا آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا حکم

Jun 03, 2023 | 21:07:PM
سندھ ہائیکورٹ کا آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سندھ ہائی کورٹ نے آن لائن سسٹم پر حاضری نا لگانے والے اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا   ۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکام نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اپنی کوششیں کی ہیں اب  اساتذہ کی حاضری 77فیصد ہوگئی ہے، اکثر اساتذہ کے پاس اینڈروئیڈ موبائل فون نہیں، تو کچھ ایپ کا بہانا بنا رہے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایپ چلانا نہیں آتی، سگنل نہیں آتے، موبائل نہیں، یہ سارے بہانے ہیں، سعودی عرب سے کوئی وائیس کرتا ہے تو وہ سن لیتے ہیں، ان سے گھنٹوں گھنٹوں بات کرلیتے ہیں تب سگنل آرہے ہوتے ہیں، اساتذہ ٹک ٹاک سے بھی مزے لے رہے ہوتے ہیں، باقی آن لائن سسٹم پر حاضری کے لئے انٹرنیٹ نہیں ان کے پاس۔ 

یہ بھی پڑھیں:گوجرانوالہ کی عدالت کا پرویز الٰہی کو 2مقدموں میں بری کرنے کا حکم 

عدالت نے  کہا کہ سب بہانے ہیں جو حاضری نہیں لگا رہا ان سب کی تنخواہیں بند کریں، تنخواہیں بند ہونگی تو اساتذہ اس فون سے بھی حاضری لگائیں گے جس سے میل اور فیمیل کی آواز تبدیل ہوتی ہے۔