چودھری پرویز الٰہی رہائی کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار

Jun 03, 2023 | 20:52:PM
چودھری پرویز الٰہی رہائی کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار
کیپشن: پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیاگیا۔
گوجرانوالہ میں ریجنل اینٹی کرپشن دفتر کے باہر پرویز الٰہی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ،ذرائع کاکہناہے کہ لاہور کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے ،پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا،چودھری پرویز الٰہی کے وکلا ریجنل گوجرانوالہ اینٹی کرپشن دفتر کے باہر ہیں،اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ٹیم پرویز الٰہی کو لیکر لاہور روانہ ہو گئی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو سخت سکیورٹی میں لاہور روانہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم تھا،ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے محفوظ فیصلہ سنا یاتھا،چودھری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں میں ککس بیک لینے کے الزام میں دو مقدمات درج کئے گئے تھے ،دونوں مقدمات میں چودھری پرویز الٰہی پر اڑھائی ارب روپے کی کرپشن کے الزامات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو بڑا جھٹکا؛پاکستان اور روس کے تعلقات میں بڑی پیشرفت، تاریخ رقم