پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کو شاندار فضائی سلامی
کیپشن: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کو شاندار فضائی سلامی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے 6 رکنی دستے نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کو پاکستانی فضائی حدود میں شاندار فضائی سلامی پیش کی۔
مہمان نوازی اور بھائی چارے کے شاندار مظاہرے کے طور پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی معزز مہمان کے طیارے کو فضائی حصار میں لے لیا، اس موقع پر فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے قازقستان کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ فضائی سلامی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اظہار ہے۔ یہ پروقار فضائی استقبال جذبۂ خیر سگالی کا ایک واضح مظہر تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور مشترکہ بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کواین ایف سی کے تحت 40 فیصد ذیادہ حصہ ملتا ہے:طلال چودھری