بلوچستان کواین ایف سی کے تحت 40 فیصد ذیادہ حصہ ملتا ہے:طلال چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو پنجاب سے این ایف سی کے تحت چالیس فیصد ذیادہ حصہ ملتا ہے، بلوچستان میں 13 کیڈٹ کالجز ہیں، دو لاکھ آبادی والے شہروں میں ائیرپورٹ ہیں، بلوچستان میں 321 ٹیکنیکل تعلیمی ادارے ہیں۔
وزیر مملکت طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں 13 ہسپتال، بنیادی صحت کے مراکز 757 اور 25000 سے زائد سڑکیں ہیں،این ایف سی کے تحت بلوچستان کو پنجاب اور سندھ سے فی کس کے حساب سے دو گنا سے زیادہ رقم ملتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ 91 فیصد پیسے بلوچستان میں وفاق کی جانب سے دئیے جاتے ہیں،اگر حقوق کی جنگ ہے تو حملہ صرف سکولز اور ہسپتالوں پر کیوں کیا جاتا ہے؟بینک عوام کی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں،پلوں اور رابطہ سڑکوں کو کیوں اُڑایا جاتا ہے؟
طلال چودھری نے کہا کہ سکول، بینک اور کاروبار چل رہے ہوں تو محرومیوں کا بیانیہ کیسے بنے گا،پاکستان گمشدہ افراد کے اعتبار سے ترقیافتہ ممالک سے بہتر ہے،یورپ اور امریکہ میں پاکستان سے ذیادہ گمشدہ لوگ ہیں،آپریشن کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اسی ایوان میں ایک بڑی جماعت نے جعفر ایکسپریس واقعے کی مذمت نہیں کی،سی ڈی ایف اور وزیر اعظم کوئٹہ گئے، پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت نہیں کی،انٹیلی جنس کی کامیابی کی وجہ سے بچت ہو گئی ہے،بلوچستان میں مختلف اوقات میں سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ہرنائی اور پنجگور میں تین درجن سے زائد دہشت گرد مارے گئے،انٹیلی جینس معلومات کی وجہ سے ہماری فورسز الرٹ تھیں، آپریشن میں کل 177 دہشت گرد ہلاک ہوئے،ٹی ٹی پی داڑھی رکھ کر مذہب کا لبادہ اوڑھتی ہے، بی ایل اے بغیر داڑھی کے لسانیت کا لبادہ اوڑھتی ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ دہشت گردوں نے بلوچ خواتین کو بے دردی سے شہید کیا،دہشت گرد چاہتے ہیں آپ کرکٹ، کاروبار، تفریح سب بند کر دیں،دہشت گرد یہ چاہتے ہیں دنیا کو لگے ہم مفلوج ہو چکے ہیں،نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی بریفننگ ایوان کو دینے کو تیار ہیں،افغانستان کے ٹریننگ کیمپوں اور بھارت کی فنڈنگ سے متعلق کئی شواہد عالمی دنیا کو دئیے ہیں۔
وزیر مملکت کے مطابق بھارتی چینلز پر کرکٹ میچ کی طرح بلوچستان واقعے پر کمنٹری کی گئی، نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی بریفننگ ایوان کو دینے کو تیار ہیں،افغانستان کے ٹریننگ کیمپوں اور بھارت کی فنڈنگ سے متعلق کئی شواہد عالمی دنیا کو دئیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان