کراچی ;کتوں کے کاٹنے سے ایک اور زخمی جاں بحق، تعداد 2 ہو گئی

Feb 03, 2026 | 18:50:PM
کراچی ;کتوں کے کاٹنے سے ایک اور زخمی جاں بحق، تعداد 2 ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی شہر بھر میں اوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد خطرے کا سبب بن گئی ہے،رواں سال کے دوران کراچی کے 5 بڑے ہسپتالوں میں5ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز کے شکار 3 افراد ہوئے  جن میں سے دو افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

رواں سال کراچی میں ریبیز سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد دو ہو گئی ہے، تازہ واقعہ میں گلشن معمار کے رہائشی 42 سالہ شخص انتقال کر گیا،ڈاکٹر عرفان  انچارج ایمرجنسی نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہری کتوں سے محفوظ رہیں اور کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے افراد ویکسین لازمی لگوائیں۔

رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ کیسز انڈس ہسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں  جن کی تعداد 1800 ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :  سیمنٹ کی ایکسپورٹ  میں 61 فیصداضافہ،  لوکل سیلز بھی حیران کن رفتار سے بڑھ گئیں