سیمنٹ کی ایکسپورٹ  میں 61 فیصداضافہ،  لوکل سیلز بھی حیران کن رفتار سے بڑھ گئیں

Feb 03, 2026 | 18:23:PM
سیمنٹ کی ایکسپورٹ  میں 61 فیصداضافہ،  لوکل سیلز بھی حیران کن رفتار سے بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیمنٹ کی ایکسپورٹ  میں 61 فیصد اضافہ ہو گیا۔  لوکل سیلز بھی حیران کن رفتار سے بڑھ گئیں۔

سیمنٹ کی برآمد  اور لوکل سیلز میں حیران کر دینے والا اضافہ  سال کے پہلے مہینے جنوری کے دوران ہوا ہے۔ 

اس مہینے پاکستان کے اندر بھی سیمنٹ کی فروخت میں 12.54 فیصد اضافہ ہو گیا۔  گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45 لاکھ 38 ہزار ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 40 لاکھ 32 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت ہوا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے)  نے بتایا ہے کہ جنوری 2026 میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 36 لاکھ 01 ہزار ٹن تھی جبکہ جنوری 2025 میں   34 لاکھ 50 ہزار ٹن  سیمنٹ فروخت ہوا تھا۔ اس سال جنوری  کے مہینے میں گزشتہ سال جنوری کی نسبت فروخت میں 4.36 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیئے:  بھارت سے میچ کا بائیکاٹ:بھاری نقصان ہوگا، بھارت میں کہرام، بائیکاٹ ہماری وجہ سے ہوا، بنگلہ دیش میں خوشی 

سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کے اعداد  و شمار کے مطابق برآمد میں جنوری کے دوران حیران کن  61.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سیمنٹ کی ایک ماہ میں  برآمد کا  حجم جنوری 2025 کے 5 لاکھ 81 ہزار 691 ٹن سے بڑھ کر جنوری 2026 میں 9 لاکھ 37 ہزار 97 ٹن ہوگیا۔

مالی سال کے ابتدائی سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (مقامی و برآمدی) 3 کروڑ 05 لاکھ 83 ہزار ٹن رہی۔ 

 سات ماہ کی یہ سیلز گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 2 کروڑ 76 لاکھ 56 ہزار ٹن کے مقابلے میں 10.58 فیصد زیادہ ہیں۔

اس عرصے میں مقامی فروخت 2 کروڑ 50 لاکھ 15 ہزار ٹن تھی۔ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 2 کروڑ 22 لاکھ 64 ہزار ٹن تھی، یہ لوکل سیلز میں 12.36 فیصد کا اضافہ ہوا۔