پی ایس ایل 7۔۔اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز  میں آج مقابلہ ہو گا

Feb 03, 2022 | 12:42:PM
پی ایس ایل سیون کوئٹہ گلیڈی ائیٹر میں آج مقابلہاسلام آباد یونائیٹڈ فائل فوٹو
کیپشن: کوئٹہ گلیڈی ائیٹر اسلام آباد یونائیٹڈ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پی ایس ایل سیون میں آج ایک ہی میچ شیڈول ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آٹھویں روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ  شام ساڑھے سات بجے  شروع ہو گا، اس سے پہلے ایونٹ کی ناقابل شکست اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے اپنی دھاک خوب بٹھائی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کو اعصاب شکن مقابلے میں شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:بارشیں شروع۔۔برف باری بھی ہو گی۔۔موسم کے حوالے سے اہم خبر

پی ایس ایل سیون کی نمبر ون ٹیم سے اپنے آخری دونوں میچز میں شکست سے دوچار ٹیمیں جیت کا عزم لیے اِن ایکشن ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بچے کوبدفعلی کے بعد کرنٹ لگا کر قتل کرنیوالے ملزم کو بڑی سزا کا حکم

دوسری جانب سرفراز الیون کے سپر سٹار شاہد آفریدی سپر فِٹ ہو گئے، انہیں نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔ 

شاداب خان بھی اپنی اور ٹیم کی آل راؤنڈ کارکردگی سے کامیابی پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔