بارشیں شروع۔۔برف باری بھی ہو گی۔۔موسم کے حوالے سے اہم خبر

Feb 03, 2022 | 09:45:AM
بارشیں اور برفباری متوقع محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنادی
کیپشن: بارشیں اور برفباری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش جبکہ مری اور گلیات میں بارش کیساتھ برفباری متوقع ہے، پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود  اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ راولپنڈی،مری، چکوال، اٹک، جہلم،منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال ،لاہور میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔قصور، فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے،  چندمقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

مری اور گلیات میں بارش برفباری کی توقع ہے،  ملتان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،رحیم یارخان،بہاولنگر اوربہاولپور میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے،  چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،کالام، کوہستان ،بونیر، شانگلہ ،ایبٹ آباداورمانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی ایم این اے پرپارلیمنٹ لاجز میں قاتلانہ حملہ۔۔ ملزم گرفتار

سندھ میں زیریں سندھ کراچی ،حیدر آباد ،شہید بینظیر آباد اوردادو میں آندھی تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا،  بلوچستان مکران کی ساحلی پٹی،گوادر،کیچ،آوران،لسبیلہ،پنجگور، خضدار میں آندھی تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ، چمن، پشین، ہرنائی،ڑوب،نوکنڈی،دالبندین اورقلات میں آندھی تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے،  گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر میں چندمقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہونگے؟۔۔ ہم خبر آ گئی

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی, مطلع جزوی ابر آلود رہے گا. شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 18 فیصد ہے ۔  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ۔