نارووال میں گونگی بہری خاتون سے مبینہ زیادتی 

Aug 03, 2023 | 14:47:PM
نارووال میں گونگی بہری خاتون سے مبینہ زیادتی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات)نارووال میں تھانہ صدرکی نواحی گاؤں بھولا باجوا میں اوباش نے شادی شدہ خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون کی والدہ  شہناز بی بی   نے کہا کہ میری بیٹی عطیہ جو کہ گونگی بیری اور ذہنی معذور ہے جسے ہمارے ہی گاؤں کے کرامت نےزبردستی زیادتی کی، میں جب کمرے میں گئی کرامت علی ولد لال دین بیٹی کے ساتھ زیادتی کررہاتھا ،پولیس تھانہ صدر نارووال نے جرم376 کے تحت ہمارا مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ملزم کوابھی تک  گرفتار نہ کرسکی ہے ۔

متاثرہ خاتون کی والدہ  نے کہا کہ ملزموں کی جانب سے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کا انتقال ہو گیا

زیادتی کا نشانہ بننے والی ذہنی معذور خاتون کے اہل خانہ  نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے انصاف کی اپیل کردی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتار ہے لیکن ہم نے اس کو التوا میں رکھا ہوا ہے ،جلد ملزم کی گرفتاری ڈال دی جائے گی ابھی کیس کو تفتیش کر رہے ہیں ۔