پی سی بی کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ انتقال کرگئے

Aug 03, 2023 | 13:11:PM
پی سی بی کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ انتقال کر گئے،اعجاز بٹ کے انتقال کی فیملی نے تصدیق کر دی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ کے داماد عارف سعید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اعجاز بٹ کی عمر 85 سال تھی، اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیمار تھے،مرحوم اعجاز بٹ نے8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی وہ 2008 سے 2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تیل مزید مہنگا، قیمت بلند  ترین سطح پر پہنچ گئی

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی نے اعجازبٹ کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیاہے،اس کے علاوہ پی سی بی کی جانب سے مرحوم کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔