اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار کر لیا گیا

Nov 02, 2025 | 10:19:AM
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والا نوجوان گرفتار ہوگیا۔

بگڑے نواجوان نے گزشتہ رات آئی ایٹ مرکز میں ہلڑ بازی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔

 ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں، دھمکیاں دیں اور ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا۔

 تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ عاقب نعیم نے پہلے پی ڈبلیو ڈی میں ایک صحافی پر بھی تشدد کیا تھا۔

 تھانہ لوہی بھیر میں صحافی کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمے کی درخواست زیرِ التواء ہے۔

مزید پڑھیں: موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق