فارن سروس ایگریمنٹ نہ ہونے پر ورک ویزے پر بحرین جانیوالے 23 افراد آف لوڈ

May 02, 2026 | 09:22:AM
فارن سروس ایگریمنٹ نہ ہونے پر ورک ویزے پر بحرین جانیوالے 23 افراد آف لوڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بحرین کے لیے ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ کردیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطا بق 23 مسافر بحرین کے لیے ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو رہے تھے۔

 ابتدائی بیان میں مسافروں نے روزگار رشتہ داروں کے ذریعے حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تاہم تفصیلی جانچ پر بیانات غلط اور گمراہ کن ثابت ہوئے۔

ترجمان کے مطابق  بعد ازاں مسافروں نے ایجنٹس کے ذریعے روزگار حاصل کرنے کا اعتراف کیا، تمام مسافروں کی ایک ہی فلائٹ پر بکنگ مشکوک انداز میں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کا اسلام آباد ٹرانسفرکی مد میں ملازمین کیلئے بھاری الاؤنسزاورمراعات کا اعلان

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر اپنے کام کی نوعیت اور تفصیلات بتانے میں ناکام رہے۔

 کسی بھی مسافر کے پاس فارن سروس ایگریمنٹ موجود نہیں تھا، ان وجوہات کی بنیاد پر تمام 23 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے ہدایت کی تمام مسافر قانونی تقاضے پورے کر کےامیگریشن ڈیسک سے کلیئرنس حاصل کریں۔