پی آئی اے کا اسلام آباد ٹرانسفرکی مد میں ملازمین کیلئے بھاری الاؤنسزاورمراعات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی) اربوں کے خسارے کی بنا پرپی آئی اے کی نجکاری ،قومی ایئر لائن نے اسلام آباد ٹرانسفرکی مد میں ملازمین کیلئے بھاری الاؤنسز اورمراعات کا اعلان کردیا۔
فنانس اورسٹورڈیپارٹمنٹ سےمتعلقہ ملازمین کو4 مئی تک اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،ملازمین کو 6 ہفتوں تک اسلام آباد میں 2 دن،3 دن کراچی میں فرائض ادا کرنے کی بھی سہولت دی گئی ہے۔
ٹرانسفرکردہ ملازمین کوری لوکیشن اسسٹنس کے نام پرایک باربنیادی تنخواہیں بھی ملیں گی،شادی شدہ ملازمین کو3،غیرشادی شدہ ملازمین کو 2 بنیادی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ ڈسٹربنس الاؤنس کی مد میں پہلے سال1 لاکھ،دوسرے سال75 ہزار،تیسرے سال 50 ہزارملیں گے،بچوں کے تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے ایک بار60 ہزارفی کس ادا کئے جائیں گے۔
ملازمین کیلئےابتدائی 6 ہفتے تک قیام،ٹرانسپورٹیشن اورکھانے پینے کے اخراجات بھی ایئرلائن کے ذمے ہوں گے،اسلام آباد میں بچوں کے داخلے، رہائش تلاش کرنے میں معاونت بھی ایئرلائن فراہم کرے گی۔
کراچی اوراسلام آباد میں فرائض کی ادائیگی کیلئے ہوائی ٹکٹ بھی ایئرلائن کی ذمہ داری قراردی گئی ہے،ملازمین کودورات کیلئے قیام کی سہولت پی آئی اے کنٹریکٹ کے ہوٹلز اورگیسٹ ہاؤسزمیں دستیاب ہو گی۔
رہائش سے کام کی جگہ کے درمیان پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی ایئرلائن فراہم کرے گی،ملازمین کومنتقلی کی مدت میں یومیہ 25 سو روپے بھی ادا کئے جائیں گے،2019 میں اسلام آباد منتقلی کے دوران ٹرانسفرکردہ ملازمین اورافسران مالی پیکج سے محروم رہے۔
یہ بھی پڑھیں:2 سے 4 مئی پنجاب بھر میں آندھی اور بارشیں،الرٹ جاری