الیکشن کمیشن میں کئی اہلکاروں کی ترقی، کئی ٹرانسفر ہو گئے

Sep 11, 2026 | 23:51:PM
 الیکشن کمیشن میں کئی اہلکاروں کی ترقی، کئی ٹرانسفر ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن میں  کئی اہلکاروں کی ترقیاں کر دی گئیں اور کئی کو ٹرانسفر کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے 4 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔

آج سامنے آنے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق  فیضل حکیم، عبداللہ، خورشید عالم اور نذر عباس کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔
فیضل حکیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز ٹوتعینات کیا گیا ہے۔ 
عبداللہ کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے۔
نذر عباس کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکٹورل رولز تعینات کیا گیا ہے۔
وسیم جعفری کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سے سندھ تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل علی ناصر رضوی کو ٹرانسفر کر دیا گیا 

یہ بھی پڑھیں: سہیل چودھری اسلام آباد پولیس کے نئے آئی جی بن گئے