انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)بدھ کے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 283.76 روپے سے بڑھ کر 283.95 روپے پر بند ہوا ۔
ادھراوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوکر 286.39 روپے پر پہنچ گیا جبکہ یورو 38 پیسے کمی کے بعد 338.53 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 81 پیسے سستاہوکر 394.41 روپے کا ہوگیا۔یو اے ای درہم 78.10 روپے ، سعودی ریال 76.40 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے یوٹیلٹی سٹورزکے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا