ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورز 10 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ

Jul 02, 2025 | 16:17:PM
ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورز 10 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز کے پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کر دیا گیا ہے،ان ملازمین کو رضاکارانہ سیپریشن سکیم آفر کی جائے گی۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی کی زیرصدارت ہونےوالے اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آج سے ملک بھر کے تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کا آپریشن بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسٹورز پر موجود تمام سامان کو مرحلہ وار ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا، جہاں متعلقہ حکام کی نگرانی میں سامان واپس یا نیلام کیا جائے گا۔