معروف کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف کار ساز کمپنیKIA نے یکم جولائی 2025 سے پاکستان میں اپنی کئی ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 95 ہزار سے لے کر 7 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا۔
کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ معاشی دباؤ، روپے کی قدر میں مسلسل کمی، فیڈرل بجٹ میں لیوی کے نفاذ اور بین الاقوامی فریٹ لاگت میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔
KIA کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے بڑھتے ہوئے اخراجات کو طویل عرصے تک خود برداشت کیا، تاہم اب مزید بوجھ اٹھانا ممکن نہ رہا، لہٰذا قیمتیں ایڈجسٹ کرنا ناگزیر ہو گیاہے۔
یکم جولائی 2025 سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کے مطابق KIA Picanto AT کی قیمت 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 39 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 40 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ Stonic EX کی قیمت 95 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 47 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ کر 48 لاکھ 62 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

Stonic EX+کی قیمت میں 4 لاکھ 99 ہزار روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 59 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے،اسی طرح Sportage Alpha کی قیمت 40 لاکھ روپے اضافے کے بعد 88 لاکھ 99 ہزار روپے اور Sportage FWD کی قیمت 50 لاکھ روپے اضافے کے بعد 1 کروڑ 4 لاکھ 99 ہزار روپےہو گئی ہے،Sportage HEVکی قیمت میں 6 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 15 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی آفر، 700 روپے قسط پر گاڑی حاصل کریں
KIAنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے اور ان کے اعتماد کو سراہتی ہے،کمپنی کامزید کہنا ہے کہ عالمی اور ملکی اقتصادی حالات کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوچکا تھا۔