بڑی آفر، 700 روپے قسط پر گاڑی حاصل کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اپنی سواری کی خواہش تقریباً ہر انسان کو ہوتی ہے مگر مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے، ایسا حالات میں گاڑی تو دور کی بات موٹرسائیکل بھی پہنچ سے دور ہوگئی ہے مگر گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے ایک شاندار آفر لگائی گئی ہے۔
گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھ کر اس کاروبار سے منسلک کار ڈیلرز کی جانب سے بھی پُرکشش آفرز لگائی جا رہی ہیں تاکہ ان کا کاروبار چلتا رہے اور شہریوں کو بھی آسانی فراہم کی جاسکے۔
کراچی میں علی معین موٹرز نے ایک منفرد اور بظاہر پُرکشش آفر لگائی ہے، اس آفر کے تحت کوئی بھی شہری 4 لاکھ 20 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ یہ گاڑی حاصل کرسکتا ہے اور پھر 700 روپے روزانہ قسط ادا کرنی ہوگی اگر کوئی شخص روزانہ قسط نہیں دے سکتا تو اسے ماہانہ 21 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے خبردار ہو جائیں
مہران گاڑی کے علاوہ دیگر گاڑیاں بھی اس پُرکشش آفر کے ساتھ موجود ہیں تاہم گاڑی کی قیمت کے حساب سے ڈاؤن پیمنٹ اور قسط کا تعین ہوتا ہے۔
شوروم مالک کے مطابق یہ سارا معاملہ بینک کے ذریعہ سے ہوگا، شوروم سے آپ کو گاڑی دی جائےگی، جبکہ بینک صارف کی ضمانت دے گا۔