محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کر دی

Jul 02, 2023 | 09:57:AM
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہر قائد میں  آج رات بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ دن میں موسم گرم رہنے کی اطلاعات ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے،شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

یہ بھی پرھیں:ٹویٹر نے صارفین پر نئی پابندیاں لگا دیں

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے،محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔