الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات ، چیلنج کریں گے: شاہ محمود قریشی

Aug 02, 2022 | 13:56:PM
الیکشن کمیشن, فیصلے , تحفظات ، چیلنج,شاہ محمود قریشی, احتجاج ,عمران خان
کیپشن: شاہ محمود قریشی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ہر قدم کا قانونی طریقے سے دفاع کرینگے،وفاقی حکومت کیس میں فریق ہے،اچھائی کی کوئی توقع نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان سرخرو ہوئے اور عدالت میں بھی سرخرو ہونگے،  پی ٹی آئی پر پابندی کی انکی خواہش دم توڑ گئی، اسامہ بن لادن، لیبیا سے فنڈنگ لینے والوں کا بھی حساب کریں، الیکشن کمیشن دیگر جماعتوں سے بھی جواب لے، الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے کے بعدعدالت جائیں گے، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات ہیں، چیلنج کریں گے، عمران خان نے آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر بیان حلفی جمع کرایا، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ہمیں کامیابی ہوئی ہے، آج ثابت ہوگیا کیس فارن فنڈنگ کا نہیں۔

 سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جمعرات کو پرامن احتجاج کی کال دی ہے، پنجاب،کے پی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کی جانبداری پرقرار داد منظور کی،انہوں نے مزید کہا کہ  عوام کی اکثریت الیکشن کمیشن پرعدم اعتماد کرچکی، موجودہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کرائے تو متنازع ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیںممنوعہ فنڈنگ کیس کا پنڈورا باکس کھل گیا، اب کیا ہوگا؟اہم خبر جانیے