ممنوعہ فنڈنگ کیس کا پنڈورا باکس کھل گیا، اب کیا ہوگا؟اہم خبر جانیے

Aug 02, 2022 | 11:43:AM
ممنوعہ فنڈنگ کیس کا پنڈورا باکس کھل گیا، اب کیا ہوگا؟اہم خبر جانیے
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد  نے کہا کہ الیکشن کمیشن ریفرنس  فیصلے کے بعد اب فنڈ ضبط کر لیا جائیگا تاہم اب سپریم کورٹ کا فل کورٹ ریفرنس کی سماعت کرسکتا ہے ،پارٹی کالعدم ہوتی ہے تو تمام ارکان اسمبلی کالعدم، دفاتر اور اکاؤنٹس ضبط ہو جائیں گے۔

  کنور دلشاد  نے کہا کہ  الیکشن کمیشن کے ریفرنس کے بعد حکومت آرٹیکل 17 کے تحت وزارتِ داخلہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرے گی  جس پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ ریفرنس پر سماعت کرے گا، تحریکِ انصاف خود بھی حکومت سے پہلے سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کر سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ڈالرمزید سستا ہو گیا