معروف گلوکارہ عارفہ صدیقی کاگھربھی سیلاب سے شدیدمتاثر،ویڈیووائرل

Sep 01, 2025 | 08:36:AM
معروف گلوکارہ عارفہ صدیقی کاگھربھی سیلاب سے شدیدمتاثر،ویڈیووائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کاگھربھی سیلاب سے شدیدمتاثرہوگیا.
ناموراداکارہ وگلوکارہ عارفہ صدیقی لاہور کے علاقے چوہنگ کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں  رہائش پذیرہیں جوسیلاب سے شدیدمتاثرہوئی ہے،عارفہ صدیقی نے سیلابی پانی اترنے کے بعد اپنے متاثرہ گھر کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی اداکارہ کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہارگئیں
شیئرکی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سیلابی پانی گھر میں داخل ہونے سے گھر کا سامان بکھرا ہوا ہے،فوٹیج میں عارفہ صدیقی اپنے شوہر معروف گلوکار وموسیقارتعبیرعلی کے ہمراہ سیلابی پانی اتر جانے کے بعد اپنے گھر کی صفائی کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔