معروف بھارتی اداکارہ کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہارگئیں

Sep 01, 2025 | 07:51:AM
معروف بھارتی اداکارہ کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہارگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کئی ہندی اور مراٹھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی بھارتی اداکارہ  پرِیا مراٹھے کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ اداکارہ طویل عرصے سے کینسر سے لڑ رہی تھیں اور اتوار کو انہوں نے ممبئی میں اپنے گھر میں آخری سانس لی۔
پرِیا نے کئی ہندی اور مراٹھی ڈراموں میں کام کیا اور وہ اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور تھیں،انہوں نے 2012 میں اداکار شانتانو سے شادی کی تھی۔ 


اداکارہ 2024 کے بعد انسٹاگرام پرایکٹیو نہیں تھیں، انہوں نے آخری پوسٹ 11 اگست 2024 کو کی تھی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ساتھی اداکار کے نامناسب انداز میں چھونے پر اداکارہ نے فلم انڈسٹری چھوڑدی
اداکارہ کے انتقال پربھارتی شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔