ساتھی اداکار کے نامناسب انداز میں چھونے پر اداکارہ نے فلم انڈسٹری چھوڑدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی بھوجپوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پرفلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی بھوجپوری فلم انڈسٹری کے اداکار و گلوکار پوَن سنگھ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی ہے جس میں انہیں ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کو بغیر اجازت اور نامناسب انداز میں چھوتے دیکھا گیا،یہ واقعہ پَون سنگھ کے نئے گانے ’’سَیّاں سیوا کرے‘‘ کی پروموشنل تقریب کے دوران پیش آیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سنہری ساڑھی پہنے انجلی راگھوشو کے شرکاء سے بات چیت کر رہی تھیں کہ اس دوران پَون سنگھ ان کی اجازت کے بغیر ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہیں اور غیراخلاقی انداز میں مذاق کی ناکام کوشش کرتے ہیں کہ آپ کی کمر پر کچھ لگا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پَون سنگھ کے اس رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے،ایک صارف نے لکھا ’’کتنا گھناؤنا اور شرمناک عمل ہے، اتنی عوام کے سامنے بھی انہیں کوئی شرم محسوس نہیں ہوئی، انجلی راگھو واضح طور پر غیر آرام دہ نظر آ رہی تھیں لیکن وہ اسٹیج پر تھپڑ مارنے سے گریز کر گئیں۔‘‘
ایک صارف نے بھوجپوری انڈسٹری کی بدنامی کی وجہ پوَن سنگھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ پوری بھوجپوری کمیونٹی کو بدنام کرتے ہیں، یہ نہیں سمجھتے کہ نوجوان ان سے متاثر ہو کر غلط راستے پر چل رہے ہیں، یہ انتہائی شرم کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کی اپنی آمدنی کی بات ہی اور ہوتی ہے:ماوراحسین
اس واقعہ کے بعد انجلی نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے بہت افسوس ہے کہ ایسا ہوا، پچھلے دو روز سے میں کافی پریشان ہوں، میری ٹیم نے بتایا کہ آپ کی کمر پر کچھ نہیں لگا تھا جس کے بعد مجھے دکھ ہوا، میں سٹیج پر پوَن کے مداحوں کے بیچ کھڑی تھی، سب انہیں وہاں اپنا بھگوان بول رہے تھے، ان کی حرکت پر مجھے شدید غصہ اور رونا آیا لیکن میں کچھ کر نہیں سکتی تھی، میں کہیں اور ہوتی تو انہیں جواب ضرور دیتی، آئندہ میں بھوجپوری فلم انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی۔
بعدازاں گلوکار و اداکار نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ میںاپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے انجلی کا لائیو نہیں دیکھ سکا، لیکن جب مجھے معاملے کا پتہ چلا تو انتہائی افسوس ہوا، میری نیت غلط نہیں تھی، ہم فنکار لوگ ہیں لیکن پھر بھی آپ کو میری کسی بات کا برا لگا ہو تو میں معافی چاہتا ہوں۔