خواتین کی اپنی آمدنی کی بات ہی اور ہوتی ہے:ماوراحسین

Aug 31, 2025 | 12:42:PM
خواتین کی اپنی آمدنی کی بات ہی اور ہوتی ہے:ماوراحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ ماورا حسین نے خواتین کی مالی آزادی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی اپنی آمدنی کی بات ہی اور ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کا ایک مختصر کلپ وائرل ہواہے جس میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بھی لڑکیاں مجھے دیکھ رہی ہیں، میں ان کو یہ کہنا چاہوں گی کہ آج کل اس دنیا میں مالی آزادی سے بڑی کوئی دوسری چیز نہیں ہے۔
ماوراحسین نے کہا چاہے آپ کی فیملی مالی طور پر کتنی بھی امیر کیوں نا ہو ، آپ جتنے بھی مضبوط بیک گراؤنڈ سے ہوں، آپ کے خاوند یا سسرال والے بھلے امیر ہوں لیکن جب آپ کے پاس اپنے کمائے ہوئے پیسے ہوں گے تب آپ کے اندر زبردست اعتماد ہوگا۔


معروف اداکارہ کے وائرل کلپ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے،متعدد صارفین نے ماوراحسین کی بات کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آج کل کے دور میں خواتین کے پاس اپنی آمدنی ہونا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جان ابراہم اور روینہ ٹنڈن میں تعلقات،بڑے راز افشا ہو گئے
کچھ صارفین نے اداکارہ کے بیان پر کہا ہےکہ آج کل کے دور میں جب نوکری ملنا یا پیسے کمانا مشکل ہے تو انہیں اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔