جان ابراہم اور روینہ ٹنڈن میں تعلقات،بڑے راز افشا ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بالی ووڈ اسٹارز جان ابراہم اور روینہ ٹنڈن کو ماضی میں ساتھ دیکھا گیا ہے، دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے اہم راز افشا کردیے۔
آج کل جان ابراہم اور روینہ ٹنڈن کو اکثر ایک ساتھ نہیں دیکھا جاتا لیکن ایک زمانے میں دونوں کی گہری دوستی تھی، آن لائن وائرل ہونے والی ایک پرانی ویڈیو نے ان کے آپسی تعلق کی جھلکیوں کو تازہ کردیا ہے، ویڈیو میں دنوں نے ایک دوسرے کی کئی باتیں سب کو بتائیں۔
اس ویڈیو میں دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر بات کی اور پُرلطف "سربستہ رازوں” کا پردہ اٹھایا ہے، یہ کلپ مشہور ٹاک شو ‘جینا اسی کا نام ہے’ کا ہے جس کی میزبانی فاروق شیخ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! گلگت بلتستان میں گلشیائی جھیل پھٹ گئی
شو کے دوران جان ابرہم نے بتایا کہ وہ پہلی بار روینہ ٹنڈن سے ایک ڈسکو میں کیسے ملے تھے، انھوں نے بتایا کہ پہلی بار روینہ نے میری طرف دیکھا اور کہا، ‘میں تمہارے ساتھ رقص کرنا چاہتی ہوں، مجھے فلور پر لے چلو۔’
روینہ ٹنڈن نے بھی جان ابراہم کا راز شیئر کیا اور بتایا کہ ان کی ایک دوست کو جان پر کرش تھا، اس لیے انھوں نے اپنی دوست کی ایما پر ڈسکو میں ان سے رابطہ کیا۔
انھوں نے ایک چنچل مسکراہٹ کے ساتھ اس شو میں جان ابراہام کو ‘جونیئر آرٹسٹ’ بھی کہہ کر چھیڑا، روینہ نے کہا کہ جان ان کے سب سے زیادہ حقیقی دوستوں میں سے ایک رہا ہے۔