گلگت بلتستان: غذر کے گاؤں تالی داس میں گلیشائی جھیل پھٹ گئی،100 سے زائد گھرانے تباہ

Aug 31, 2025 | 09:27:AM
گلگت بلتستان: غذر کے گاؤں تالی داس میں گلیشائی جھیل پھٹ گئی،100 سے زائد گھرانے تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مہتاب الرحمن)گلگت بلتستان میں ضلع غذر کے گاؤں تالی داس میں گلیشائی جھیل پھٹ گئی۔ 

 تفصیلات سے مطابق گلگت بلتستان میں ضلع غذر کے گاؤں تالی داس میں گلیشائی جھیل پھٹنے سے ایک سو سے زائد گھرانوں پر مشتمل آبادی ملبے کا ڈھیر بن گئی ۔ دوسری طرف سیلاب کے باعث دریائے غذر پر مصنوعی جھیل بننے سے 906 گھر جھیل کی زد میں آکر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:مفت کالنگ کی سہولت پی ٹی اے نے بڑااعلان کردیا

 یاد رہے کہ اس سے قبل  بھی  گلگت بلتستان کےضلع غذر کے علاقے راؤشن میں بڑے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی تھی ، جس سے تالی داس گاؤں مٹ گیا،گلیشئیر پھٹنے سے پھنسے 50 سے زائد افراد کو ریسکیو  کیا گیا۔

  چرواہے   کی  کال  کی بدولت لوگ جانیں بچانے میں کامیاب ہو ئے تھے ۔