سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلئے مفت کالنگ سہولت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے صارفین کیلئے مفت کالنگ کی سہولت میں توسیع کردی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابقکموبائل آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب زدگان کے لیے خصوصی ریلیف اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہےجس کے تحت متاثرہ اضلاع میں صارفین کو مفت کالنگ کی سہولت دستیاب ہوگی، صارفین اکاؤنٹ بیلنس صفر ہونے کے باوجود کال کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:دریاؤں میں سیلابی کیفیت برقرار، چناب کا ریلا جھنگ میں داخل، سیکڑوں دیہات ڈوب گئے
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سہولت سے سیلاب سے متاثرہ عوام ایمرجنسی خدمات ادا کرنے والے اداروں اور اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں گے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی خدمات کی مسلسل نگرانی جاری ہے جبکہ روابط میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دیا جائے گا۔