بہاولپورکے قریب پاکستان ایکسپریس کی بوگی ٹریک سے اتر گئی

Jun 01, 2025 | 10:12:AM
بہاولپورکے قریب پاکستان ایکسپریس کی بوگی ٹریک سے اتر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بہاولپور کے قریب پاکستان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کی بوگیاں ٹرالی کے جام ہونے کے باعث ٹریک سے اتریں،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اپ ٹریک کو نقصان پہنچا ہے  جس کی وجہ سے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:بنوں: ریسکیو کے دفتر میں بارودی مواد کا دھماکا

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجہ سے کئی ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے، سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو احمد پور جبکہ راولپنڈی جانے والی تیز گام کو لیاقت پور سٹیشن پر روکا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خانپور اور ملتان جانے والی بہاؤ الدین ایکسپریس کو رحیم یار خان سٹیشن پر روکا گیا ہے، ملتان سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔