ایران سے ٹماٹر کی درآمد پر عائد ٹیکسز ختم کیا جائے؛چیئرمین فروٹ ویجیٹبل ایکسپورٹر امپورٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چیئرمین فروٹ ویجیٹبل ایکسپورٹر امپورٹرز اسلم پکھالی نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد پر عائد ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے آنے والے ٹماٹر پر فی کلو 12 روپے ٹیکس اور ڈیوٹیز عائد ہیں۔
اسلم پکھالی کے مطابق تفتان بارڈر پر گاڑیوں کی کلیئرنس میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بلوچستان کے بعض علاقوں کا ٹماٹر اس وقت مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر بند ہونے سے ٹماٹر کی سپلائی متاثر ہوئی ہے،ان کے مطابق پاکستان اپنی ضرورت کا 20 سے 25 فیصد ٹماٹر ایران سے درآمد کرتا ہے، جبکہ جون سے اکتوبر تک افغانستان سے تقریباً 40 فیصد ٹماٹر پاکستان آتا ہے۔
اسلم پکھالی نے کہا کہ افغان بارڈر کی بندش سے مقامی مارکیٹ میں سپلائی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں اشیاء کی قلت نہ ہونے دے، تاہم وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی قلت ختم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کر رہی۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ تین سے چار ماہ تک ٹماٹر کی قیمتیں بلند رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ میں ٹماٹر کا نیا سیزن اکتوبر اور نومبر میں شروع ہوگا۔ اسلم پکھالی کے مطابق سندھ کے نئے سیزن کے آغاز کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیرپور: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ایک ملزم گرفتار