خیرپور: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ایک ملزم گرفتار

Jul 01, 2026 | 18:11:PM
خیرپور: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ایک ملزم گرفتار
کیپشن: ملزم پولیس حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران مستوئی)خیرپور میں  سی آئی اے پولیس نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے  بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی خیرپور سعود مگسی کاکہناتھا کہ آرمی موڑ کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم احمد خان بلوچ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 16 بوری مین پڑی گٹکہ، 4 تھیلے بھنگ اور 4 پیکٹ منشیات برآمد کر لی گئی، ایس ایس پی  کے مطابق گرفتار ملزم گاڑی میں منشیات پنجاب سے حیدرآباد لے جا رہا تھا، دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا، سعود مگسی کا کہناتھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی والدین کیلئے پریشان کن خبر