بلوچستان میں 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز معطل

Jul 01, 2025 | 21:21:PM
بلوچستان میں 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) محکمہ صحت بلوچستان نے ناقص کارکردگی، غفلت اور صحت سہولیات میں رکاوٹ پر آٹھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل افسران میں چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ کے ڈی ایچ اوز شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت جاری کیا گیا، جبکہ متعلقہ ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد نظر آ رہی ہے:فیصل چودھری کا انکشاف