بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد نظر آ رہی ہے:فیصل چودھری کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد نظر آ رہی ہے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی کے لیے بہت سارے راستے اور لائحہ عمل موجود ہیں، راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مایوسی کی فضاء ہے، میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے جانا چاہتا ہوں، میں سمجھتا ہوں اب بھی رہائی کے لیے بہت راستے موجود ہیں، پریشان نہیں ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات اور لائحہ عمل بنانا ضروری ہے، لسٹ ایک جیسی بنتی ہے، دوسرے لوگوں کو بھی ملاقات کا موقع دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے مزاحمت اور مفاہمت کے راستے ساتھ ساتھ چلتے ہیں، مفاہمت کا راستہ بھی نہیں چھوڑنا چاہیے، مزاحمت کا آپشن بھی کبھی نہیں چھوڑنا چاہئے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ میں موسم اور وقت دیکھ کر فیصلہ کرنے والا آدمی ہوں، ماحول دیکھ کر چلتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا