شرجیل میمن کی سندھ کیلئے متعدد خوشخبریاں، ہزاروں اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کردیا

سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مزید ہزاروں مستحق طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے

Jul 01, 2025 | 17:55:PM
شرجیل میمن کی سندھ کیلئے متعدد خوشخبریاں، ہزاروں اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے عوام کے لئے خوشخبری ، 4,400 نئے اساتذہ کی بھرتی، چار نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کا قیام اور 34 ہزار اسکولوں کو مالی خودمختاری کی فراہمی کا عمل آئندہ سہ ماہی میں شروع کر دیا جائے گا، شرجیل انعام میمن 

 شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مزید ہزاروں مستحق طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے،صحت کے شعبے میں 326.5 ارب روپے کی خطیر رقم صرف کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز ریلیز کیے جا رہے ہیں،   ایس آئی یو ٹی، پی پی ایچ آئی، این آئی سی وی ڈی اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کی توسیع اور ایمبولینس سروسز کو اپ گریڈ کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں،   کراچی کے لیے مختص خصوصی ترقیاتی پیکج  کے تحت سڑکوں، پانی، سیوریج اور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے جلد شروع ہونے جارہے ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ 50 الیکٹرک بسوں کے بعد مزید 100 بسیں اگست تک سڑکوں پر لائی جائیں گی،بینظیر ہاری کارڈ کے تحت 2 لاکھ کسانوں کو سبسڈی کی فراہمی کا عمل مرحلہ وار شروع کیا جا رہا ہے،ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، تمام اقدامات معیشت کو سہارا دینے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں کا فیصلے اور احتجاجی تحریک کی کال،تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب