مخصوص نشستوں کا فیصلہ اور احتجاجی تحریک کی کال،تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب

Jul 01, 2025 | 17:24:PM
مخصوص نشستوں کا فیصلہ اور احتجاجی تحریک کی کال،تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)مخصوص نشستوں کے فیصلے اور احتجاجی تحریک کی کال کےمعاملہ پر پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے خیبر پختونخواہ ہاؤس میں منعقد ہو گا ،اجلاس میں عاشورہ کے بعد احتجاجی تحریک کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دے گی، قانونی ٹیم بانی تحریک انصاف کے مقدمات پر پیش رفت کے حوالے سے بھی آگاہ کرے گی ۔پارلیمانی کمیٹی قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے معاملہ کو بھی زیر غور لائے گی ۔پی ٹی آئی کی جانب سے تمام پارلیمنٹرینز کو اجلاس میں شرکت کا باقاعدہ حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔